19 ستمبر، 2024، 8:38 PM

بلغاریہ کا حزب اللہ کو پیجرز بیچنے والی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا عندیہ

بلغاریہ کا حزب اللہ کو پیجرز بیچنے والی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا عندیہ

بلغاریہ لبنان کی حزب اللہ کو آلودہ پیجر ڈیوائسز فروخت کرنے میں اس ملک میں رجسٹرڈ کمپنی کے کردار کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیلی گراف نے بلغاریہ کی سیکورٹی ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کو پیجر ڈیوائسز کی فروخت کے حوالے سے اس ملک میں رجسٹرڈ کمپنی کے کردار کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نورٹا گلوبل کمپنی جس کا صدر دفتر بلغاریہ میں ہے، نے حزب اللہ کو پیجر آلات فروخت کرنے کے عمل کو آسان بنایا ہے۔ 

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان بھیجے گئے پیجرز میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر اس ملک کے متعدد شہریوں کو شہید جب کہ ہزاروں کو زخمی کر دیا ہے۔

News ID 1926766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha