17 ستمبر، 2024، 11:41 AM

ورزش اور کھیل کو اہمیت دیں، رہبر معظم کا پیرا اولمپک میں شرکت کرنے والوں سے خطاب

ورزش اور کھیل کو اہمیت دیں، رہبر معظم کا پیرا اولمپک میں شرکت کرنے والوں سے خطاب

رہبر معظم نے پیرا اولمپک میں شرکت کرنے والے ایرانی دستے کے اراکین سے ملاقات کے دوران ورزش اور کھیل کو اہمیت دینے کی نصیحت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیرس پیرا اولمپک میں شرکت کرنے والے ایرانی دستے کے اراکین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران رہبر معظم نے پیرا اولمپک میں شرکت کرنے والے دستے کے اسٹاف اور میڈل حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ورزش اور کھیل کو بہت اہمیت دیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں کے دوران کھیلوں کے میدان میں حاکم ملکوں کی دوغلی پالیسی کھل کر سامنے آگئی۔

اس سے پہلے کھیلوں کے مقابلوں میں اعزازات حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

News ID 1926706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha