17 ستمبر، 2024، 1:55 PM

صہیونی یرغمالیوں کے لئے بدترین حالات درپیش، حماس کے ساتھ معاہدہ کیا جائے، صہیونی اپوزیشن لیڈر

صہیونی یرغمالیوں کے لئے بدترین حالات درپیش، حماس کے ساتھ معاہدہ کیا جائے، صہیونی اپوزیشن لیڈر

صہیونی اپوزیشن لیڈر لاپیڈ نے امریکی اعلی اہلکار سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے حماس کے ساتھ جلد معاہدہ کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القاہرہ الاخباریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حزب اختلاف کے سربراہ یائیر لاپیڈ نے واشنگٹن میں امریکی اعلی عہدیدار سے ملاقات کے بعد حماس کے ساتھ معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ جیک سالیون کے ساتھ ملاقات کی اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد ایکس پر ایک بیان میں لاپیڈ نے کہا کہ حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں کی زندگی بچانے کے لئے وقت کم ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اعلی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے دوران حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ صہیونی یرغمالیوں کے لئے حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ یرغمالیوں کی موت نزدیک ہورہی ہے لہذا حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ضروری ہے۔

News ID 1926701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha