14 ستمبر، 2024، 8:27 PM

ایران کے خلاف پابندیاں ایک ناکام تجربہ ثابت ہوئیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے خلاف پابندیاں ایک ناکام تجربہ ثابت ہوئیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا پابندیاں لگانا دباؤ اور تصادم کا حربہ ہے، تعاون کا ذریعہ ہرگز نہیں۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر پابندیاں لگانا ایک ناکام تجربہ ثابت ہوا ہے، مغربی ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ اب بھی یہ نہیں جانتے کہ دوسرے ممالک پر پابندیاں لگانا ان کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، تو وہ پابندیوں کے ذریعے ایران پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے سے عاجز ہیں"۔

 سید عباس عراقچی نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پابندیاں جوہری مسائل یا دیگر شعبوں میں مغرب کا ناکام تجربہ ثابت ہوئی ہیں اور یہ حیرت کی بات ہے کہ وہ اب بھی اس ناکام پالیسی سے امید باندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران مضبوطی سے اپنے راستے پر گامزن ہے، مزید واضح کیا کہ "اگرچہ ہم (ایران) ہمیشہ سے بات چیت کے حامی رہے ہیں اور ہم نے متنازعہ مسائل پر مشترکہ مفاہمت تک پہنچنے کے لیے تعمیری بات چیت کو کبھی ترک نہیں کیا لیکن یہ بات چیت دھمکیوں اور دباؤ کی بجائے باہمی احترام پر مبنی ہونی چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ "پابندیاں دباؤ اور تصادم کا ایک ناکام حربہ ہیں، یہ تعاون کا ذریعہ ہرگز نہیں، اور یہ ایک طرح کی ناکام پالیسی ہے جو عملی طور پر مؤثر ثابت نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے مغربی ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ دھونس دھمکی کا راستہ بدلیں اور پابندیوں کی پالیسی ترک کریں۔

News ID 1926646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha