مہر نیوز کے مطابق، عراقی وزیر دفاع ثابت العباسی نے کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا پہلا مرحلہ اس سال 2024 سے شروع ہوگا جو 2025 تک جاری رہے گا۔
جب کہ بعض ذرائع نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ "ملک کا عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
العباسی نے کہا کہ عراق اور امریکہ نے دو مرحلوں میں نام نہاد "بین الاقوامی اتحاد" (امریکہ کی زیرکمان افواج) کے مشن کے خاتمے پر اتفاق کیا۔
عراقی وزیر دفاع نے نشاندہی کی کہ امریکی انخلاء کا دوسرا مرحلہ 2026 میں مکمل ہو جائے گا۔
آپ کا تبصرہ