8 ستمبر، 2024، 5:15 PM

ایٹمی جنگ، امریکی انٹیلی جنس کے سابق افسر نے انتباہ کردیا

ایٹمی جنگ، امریکی انٹیلی جنس کے سابق افسر نے انتباہ کردیا

سابق امریکی انٹیلی جنس افسر نے انتباہ کیا ہے کہ دنیا میں جلد یا دیر سے ایٹمی جنگ شروع ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے سابق اعلی اہلکار اسکاٹ ریٹر نے موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر دنیا میں جلد یا دیر سے ایٹمی جنگ کی پیشنگوئی کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں جلد ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی کمی کے حوالے سے کوئی گفتگو کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے یوکرائن جنگ کو ایٹمی جنگ یا دنیا کی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیا۔

امریکی میرین کے سابق انٹیلیجنس افسر نے مزید کہا کہ یوکرائن کی جانب سے روس پر امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی صورت میں روس اس کو اپنی سرزمین پر امریکہ اور نیٹو کا حملہ قرار دے گا اور یہی یوکرائن جنگ کو دوسرے ممالک تک توسیع دینے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ روس کو اسٹریٹجک شکست دینا چاہتا ہے۔ موجودہ کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

News ID 1926492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha