مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے "مجاہدین دیار غربت" کی بین الاقوامی کانفرنس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ نئی حکومت عالمی استکبار کے خلاف دنیا کے تمام مظلوموں کی جدوجہد اور خاص طور پر قابض اسرائیلی رجیم کے خلاف مظلوم فلسطینی قوم کی مزاحمت مکمل حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے آغاز پر ہی میں نے فلسطینی عوام اور دنیا کے مظلوم عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام شعبوں میں ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کی تکمیل کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا ہے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں ہمیشہ اپنے آپ کو انصاف کے حصول اور آزادی کے متلاشیوں اور مظلوموں کی ہر حال میں مدد کرنے کے لیے پرعزم سمجھنا چاہیے، کیونکہ مقتدر حلقوں اور بیدار ضمیروں کی انصاف پسندی ہی ایک روشن خیالی کی تصویر کشی اور روشن مستقبل کے احساس کے لیے ایک اچھی بنیاد رکھ سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ