28 اگست، 2024، 12:34 PM

امریکہ اسرائیل کو جواب دینے کے بارے میں ایران کے بیانات کو سنجیدگی سے لیتا ہے، وائٹ ہاؤس

امریکہ اسرائیل کو جواب دینے کے بارے میں ایران کے بیانات کو سنجیدگی سے لیتا ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کو جواب دینے کے بارے میں ایران کے بیانات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ کسی بھی ایرانی جوابی حملے میں اسرائیل کی جارح حکومت کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

صیہونی حکومت کا سب سے بڑا سیاسی اور مالی حامی ہونے کے ناطے امریکہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کے اسرائیلی قتل کے بعد ایران کے جوابی ردعمل سے خائف ہے۔ 

کربی نے صہیونی میڈیا کو بتایا کہ حملے کے امکانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن وائٹ ہاؤس ایرانی بیانات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر وہ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو وہ اب بھی حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس خطے میں طاقت کی پوزیشن میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کو 31 جولائی کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایران سے اسرائیلی رجیم کے اس دہشت گردانہ اقدام پر جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1926224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha