مہر خبررساں ایجنسی نے ریپورٹ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے حیدر علییف ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔
اسپوتنک نیوز کے مطابق پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے ہیں۔جہاں وہ اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی اوف سے ملاقات کریں گے۔
دونوں ممالک کے سربراہان ماسکو اور باکو کے درمیان تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کریں گے۔
صدر پیوٹن کا آذربائیجان کا یہ آٹھواں دورہ ہے، ان کا آخری دورہ ستمبر 2018ء میں انجام پایا تھا۔
آپ کا تبصرہ