مہر خبررساں ایجنسی نے العہد نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹین کے دورہ لبنان کے موقع پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہوچسٹین کا دورہ ایک شو ہے اور امریکی خلا میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی خاص امریکی تجویز سامنے آئی۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکی یہ کہنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ حرکت کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں ان کے پاس کوئی خاص منصوبہ نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ