مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ٹوکیو کے اعلان کے مطابق جاپان کی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے جمعرات کے روز ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔
جاپان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق اس ملک کی وزیر خارجہ "یوکو کامیکاوا" نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری کنی کے ساتھ 35 منٹ تک تبادلہ خیال کیا۔
جاپان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے: "کامیکاوا" نے مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صورت حال میں مزید اضافہ خطے کے مفاد میں نہیں ہے اور آپ کو اس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: "کامیکاوا" نے ایران سے کہا کہ وہ منطقی انداز میں جواب دے۔ مزید برآں، جاپانی وزیر خارجہ نے تہران پر زور دیا کہ وہ دیگر متعلقہ فریقوں پر کہ جن پر اس کا اثر و رسوخ ہے تحمل سے کام لینے پر زور دے۔
جاپان کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا: فریقین نے مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں امن و استحکام کے قیام کی اہمیت پر زور دیا اور جاپان اور ایران کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ