مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعرات کو مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعطی کے ساتھ بات چیت کی جس میں انہوں نے علاقائی استحکام کے فروغ اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی حالیہ سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے: وزیر خارجہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے مصر کی قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد میں اضافے اور علاقائی استحکام کی ضمانت فراہم کرنے والی اہم کوششوں پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا: امریکی اور مصری وزرائے خارجہ نے سوڈان میں تنازعے کے خاتمے کے لیے قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بلنکن نے سوڈان کے بارے میں سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات میں مصر کے تعمیری کردار پر مزید شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ