مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ صبح 8:30 بجے تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔
شہید کی نماز جنازہ کے بعد لاکھوں لوگوں کے جلوس کی شکل میں تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر کی طرف تشییع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے رہنماء اسماعیل ہانیہ کو محافظ سمیت قاتلانہ حملے میں شہید کیا گیا۔
اسماعیل ہنیہ حملے کے وقت ایران میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مقیم تھے۔
آپ کا تبصرہ