28 جولائی، 2024، 10:34 AM

رہبر معظم انقلاب نے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی توثیق کردی

رہبر معظم انقلاب نے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی توثیق کردی

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کےنومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے صدارتی عہدے کی توثیق کی تقریب تہران میں منعقد کی گئی۔ 

تقریب میں گارڈین کونسل کے ارکان، عدلیہ کے سربراہ، اعلیٰ اور سول فوجی حکام شریک تھے۔

تقریب میں ملکی اعلی سیاسی اور دفاعی شخصیات کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران رہبر معظم کا حکمنامہ پڑھا گیا جس میں انہوں نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدر ہونے کا باقاعدہ حکم جاری کیا ہے۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر پزشکیان نے رہبر معظم نے دست مبارک سے اپنے دور صدارت کے آغاز کا حکمنامہ وصول کیا۔

یاد رہے کہ ہلی کاپٹر حادثے میں صدر آیت اللہ رئیسی کی شہادت کے بعد منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی تھی اور وہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی جگہ عہدہ صدارت سنبھالیں گے۔

News ID 1925635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha