20 جولائی، 2024، 1:59 PM

ایران اور تھائی لینڈ کا پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

ایران اور تھائی لینڈ کا پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

تھائی لینڈ میں اسلامی جمہوری ایران کے سفیر نصیر الدین حیدری نے جمعہ کے روز تھائی لینڈ کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر وان محمد نور متھا سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تھائی لینڈ میں اسلامی جمہوری ایران کے سفیر نصیر الدین حیدری نے جمعہ کے روز تھائی لینڈ کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر وان محمد نور متھا سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے طریقوں پر گفتگو کی۔

حیدری نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تھائی پارلیمنٹ سے مدد کا بھی مطالبہ کیا۔

بینکاک میں ایران کے سفیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی جانب سے وان محمد نور کو ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی۔

تھائی لینڈ کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے بھی ایران میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اپنی اہم ذمہ داریوں کی انجام دہی میں پزشکیان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

News ID 1925520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha