17 جولائی، 2024، 10:01 PM

اولپمکس میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف فرانس میں مظاہرے

اولپمکس میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف فرانس میں مظاہرے

2024 کے پیرس اولمپکس میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مظاہرین نے پیرس اولمپکس ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں روز ہونے والی ہلاکتیں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا ہیں، یوکرین جنگ پر سب جاگ گئے، غزہ کے لوگ مسلمان ہیں تو سب غیر جانبدار بنے ہوئے ہیں۔

فرانس میں جاری مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کہ نسل کشی کرنے والے ملک کی ٹیموں کا اولمپکس گیمز میں خیر مقدم نہیں کر سکتے۔

مظاہرین نے اولمپکس گیمز میں اسرائیلی ٹیموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کےلیے 88 ایتھلٹس پر مشتمل دستہ بھیجا جارہا ہے۔

News ID 1925478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha