مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، 80 کلو گرام اضافی وزن والی کٹیگری میں ایران کے تائیکوانڈو کھلاڑی نے پیرس اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر 16 سال کا انتظار ختم کر دیا۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپک گیمز2024 کے تائیکوانڈو مقابلے کے چوتھے اور آخری دن، 80 کلو گرام سے زیادہ وزن والے تائیکوانڈو کھلاڑی آرین سلیمی نے طلائی تمغے کے لیے برطانیہ کے حریف سے مقابلہ کیا اور اس اہم مقابلے میں انہوں نے اپنے برطانوی حریف کو جو یورپ کا گولڈ میڈلسٹ ہے، شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
ایران کی تائیکوانڈو ٹیم نے سو فیصد ریکارڈ قائم کرنے کے لیے چار کھلاڑیوں کے ساتھ قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
2024 اولمپکس کے 15ویں دن کے اختتام پر ایران مجموعی طور پر 3 طلا، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 22 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔2024 پیرس اولمپک گیمز کا 33 واں دور 26 جولائی سے شروع ہوا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ایران نے ان مقابلوں میں 40 کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ