13 جولائی، 2024، 2:06 PM

ایران اور روس کے تجارتی معاملات میں ڈالر استعمال نہیں ہوگا، قالیباف

ایران اور روس کے تجارتی معاملات میں ڈالر استعمال نہیں ہوگا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ برکس نے عالمی تجارت پر ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان گہرے تعلقات موجود ہیں۔

رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے دشمن اور مفادات مشترک ہیں۔ دونوں یوروشیا زون کے اہم ممالک شمار ہوتے ہیں۔

انہون نے کہا کہ روس کے سفر کے دوران صدر پوٹن کو رہبر معظم کا پیغام پہنچایا۔ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدت معاہدے کئے جارہے ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ برکس نے عالمی تجارت پر ڈالر کی اجارہ داری کو ختم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ایران اور روس کے باہمی معاملات میں ڈالر استعمال نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جانبدارانہ رویے کی وجہ سے عالمی ممالک اس سے نالاں ہیں۔ برکس اور شنگھائی تعاون کونسل جیسی تنظیموں کے وجود میں آنے کی ایک وجہ نیٹو ہے۔

News ID 1925376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha