5 جولائی، 2024، 10:01 AM

حکومت غیر جانبدارانہ انتخاب کا انعقاد یقینی بنائے گی، محمد مخبر

حکومت غیر جانبدارانہ انتخاب کا انعقاد یقینی بنائے گی، محمد مخبر

ایرانی قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ حکومت غیرجانبدارانہ انتخاب کے انعقاد کو یقینی بنائے گی تاکہ عوامی رائے کا احترام کیا جاسکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید صدر رئیسی کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کا انعقاد سخت اور محنت طلب کام ہے جس کے لئے ایک سال پہلے اقدامات کرنا پڑتا ہے۔ ساڑھے آٹھ کروڑ آبادی والے ملک میں مختصر وقت میں انتخابات کی تیاری کرکے عوام کو ووٹنگ کے لیے آمادہ کرنا نہایت مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں اور ایجنسیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شب و روز محنت کرکے پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ متعلقہ حکام کی محنت سے پہلے مرحلے کی نسبت عوام کے استقبال میں اضافہ ہوا ہے۔

مخبر نے کہا کہ حکومت کے انتخاب میں عوام کی شرکت انقلاب اسلامی کی بنیاد میں شامل ہے۔ امید ہے کہ عوام اس مرحلے پر اپنا وظیفہ بطور احسن انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو اطمینان دلاتے ہیں کہ حکومت غیرجانبدارانہ انتخاب کا انعقاد یقینی بنائے گی تاکہ عوام کی رائے کا احترام کیا جاسکے۔

News ID 1925199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha