4 جولائی، 2024، 1:22 PM

غزہ میں جنگ بندی، حماس نے تجویز پر جواب دے دیا

غزہ میں جنگ بندی، حماس نے تجویز پر جواب دے دیا

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر اور قطر کے رہنماوں کو اپنے جواب سے آگاہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فسلطینی مقاومتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے ثالثی کرنے والے مصر اور قطر کو اپنے جواب سے آگاہ کردیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے مصر اور قطر کے ساتھ ٹیلفون پر جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے حماس کا موقف پیش کردیا ہے۔

مصر اور قطر کے حکام سے گفتگو کے دوران قیدیوں کے تبادلے اور صہیونی یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔

تنظیم کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ترکی کے اعلی حکام سے بھی گفتگو کی ہے۔

دوسری جانب صہیونی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موساد کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے حماس کا جواب موصول ہوا ہے۔

News ID 1925166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha