29 جون، 2024، 8:05 AM

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، لبنان کی صورتحال پر گفتگو

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، لبنان کی صورتحال پر گفتگو

ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے روسی وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ کرتے ہوئے لبنان پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماوں نے لبنان پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور تمام فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی تاکید کی۔

گفتگو کے دوران ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ اسرائیل کی جانب سے جارحیت کی صورت میں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔

باقری کنی نے کہا کہ لبنان کے خلاف جارحیت کی صورت میں پورا خطہ بحران کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

دونوں رہنماوں نے تہران اور ماسکو کے درمیان میگاپروجیکٹس کے بارے میں تبادلہ خیال اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کا عزم ظاہر کیا۔

News ID 1925069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha