28 جون، 2024، 10:52 PM

ایران، الیکشن میں عوام کی بھرپور شرکت، ووٹنگ کی مدت رات 12بجے تک بڑھا دی گئی

ایران، الیکشن میں عوام کی بھرپور شرکت، ووٹنگ کی مدت رات 12بجے تک بڑھا دی گئی

پولنگ مراکز پر عوام کے جوش و خروش اور عوام کی پولنگ اسٹیشنوں میں بڑے پیمانے پر موجودگی کے پیش نظر ایران کی وزارت داخلہ میں انتخاباتی کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے ووٹنگ کی مدت رات 12 بجے تک بڑھا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پولنگ مراکز پر عوام کے جوش و خروش اور عوام کی پولنگ اسٹیشنوں میں بڑے پیمانے پر موجودگی کے پیش نظر ایران کی وزارت داخلہ میں انتخاباتی کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے ووٹنگ کی مدت رات 12بجے تک بڑھا دی۔

پورے ایران میں چودھویں صدارتی انتخابات کے لئے آج صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو پہلے شام 6 بجے تک جاری رہی پھر اس میں 2 گھنٹے کا اضافہ کر کے ٹائم رات 10 بجے تک کر دیا گیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر ووٹنگ کی مدت مزید 2 گھنٹے تک بڑھا دی اوراس طرح رات 12بجے تک ایرانی عوام ووٹ ڈال سکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مسعود پزشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، سعید جلیلی اور محمد باقر قالیباف چودھویں صدارتی انتخابات کے امیدوار ہیں۔

ایران کے آئین کی نگراں کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ اندرون ملک انسٹھ ہزار شعبوں اور بیرون ایران پچانوے ملکوں میں ہوگی۔ انتخابات کی کوریج کے لیے دنیا بھر سے ذرائع ابلاغ کے نمائندے ایران آئے ہوئے ہیں۔

News ID 1925062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha