27 جون، 2024، 12:41 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، علی رضا زاکانی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

ایرانی صدارتی انتخابات، علی رضا زاکانی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

صدارتی انتخابات کے امیدوار علی رضا زاکانی نے انتخابی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق کل جمعہ 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ہوگی۔

صدارتی امیدوار اور تہران کے مئیر علی رضا زاکانی نے صدارتی انتخابات سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

اپنے بیان میں زاکانی نے کہا کہ آخری وقت تک انتخابی دوڑ میں باقی رہا تاہم شہید صدر رئیسی کی راہ کا تسلسل میرے لئے زیادہ اہم ہے لہذا کاغذات واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے دوسرے امیدواروں قالیباف اور سعید جلیلی سے اپیل کی کہ انتخابی اتحاد کریں۔

News ID 1925005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha