22 جون، 2024، 5:15 PM

ایران اور کرغزستان کا توانائی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ایران اور کرغزستان کا توانائی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ایران کے وزیر توانائی علی اکبر مہرابیان اور ان کے کرغیز ہم منصب طلائی بیک ابریوف نے توانائی کے شعبے میں تعاون اور پن بجلی کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران اور کرغیزستان کے وزرائے توانائی نے جمعے کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ایرانی وزیر توانائی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور کرغزستان کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے اور تہران بشکیک کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

مہرابیان نے ایران کی توانائی کی غیر معمولی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک سالانہ تقریباً 360 ٹیرا واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کرتا ہے۔

اس موقع پر کرغزستان کے وزیر نے تیل کی مصنوعات کی تیاری اور سپلائی میں ایران کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ہائیڈرو الیکٹرک اور چھوٹے پیمانے کے پاور پلانٹس کی تعمیر میں سازگار مواقع اور تجربہ رکھتا ہے۔

News ID 1924891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha