19 جون، 2024، 9:45 PM

خواتین ایران کی ترقی کی بنیاد ہیں، صدارتی امیدوار قالیباف

خواتین ایران کی ترقی کی بنیاد ہیں، صدارتی امیدوار قالیباف

ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار نے کہا: عورت معاشرے اور خاندان کا سب سے اہم عنصر ہے۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار محمد باقر قالیباف آج (بدھ) صبح نور الرضا کانفرنس میں شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معاشرے سے پہلی توقع عورت محور خاندان کی تشکیل ہے۔ عورت بحیثیت ماں ہماری ثقافت اور معاشرے کا سب سے اہم عنصر ہے اور ہم خواتین کو ملک کی ترقی کا اصل محرک سمجھتے ہیں کہ اگر آج ہماری مائیں سکون و اطمینان کی دولت سے مالا مال ہوں تو لامحالہ طور پر  معاشرے میں بھی سکون اور اطمینان کا بول بالا ہوگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواتین انتظامی شعبوں میں مردوں سے مختلف نہیں ہیں اور انتظامی عہدوں اور امور میں خواتین اور مردوں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے بلکہ میرٹ اہم ہے اور مختلف انتظامی عہدوں پر فائز ہونا خواتین کا حق ہے۔ ہماری خواتین ترقی کی بنیاد ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ گھریلو خواتین پر توجہ دی جانی چاہیے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آنے والی نسل کی تعلیم گھر پر ماوں کی دیکھ بھال سے حاصل کی جا سکتی ہے، کیونکہ خواتین ہی  ایران کی ترقی کی محرک ہیں۔ لہذا ہماری ترجیح میں شامل ہے کہ خواتین کو ملک کی ترقی میں شریک بنایا جائے اور ہم اس کی پیروی کریں گے۔

News ID 1924819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha