17 جون، 2024، 7:56 AM

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کی جس میں خطے کی تازہ ترین پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی اور اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی عبوری وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اسلامی ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ غزہ میں صیہونی نسل کشی کو تیزی سے روکنے اور اس علاقے کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائیں۔

اس دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے بارے میں اردن کے سربراہی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے  انسانی امداد روانہ کرنے اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات غزہ جنگ کو روکنے اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

News ID 1924754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha