مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ سویڈن کی جیل سے ایرانی شہری حمید نوری کو ایرانی اداروں کے درمیان اعلی تعاون کی وجہ سے رہائی ملی۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے ایرانی شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا جس کے نتیجے میں حمید نوری کی آزادی ممکن ہوئی۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ سویڈن کی جیل سے حمید نوری کو رہائی دلوانے کے لئے ایرانی حکومت، سفارتی مشن، وزارت خارجہ، عدلیہ، وزارت اطلاعات اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے درمیان اعلی پیمانے کا تعاون تھا۔ اداروں نے حمید نوری کی گرفتاری کے بعد سے آخر تک متعلقہ پلیٹ فارمز پر پوری سنجیدگی اور دلچسپی کے ساتھ نگرانی کی۔
آپ کا تبصرہ