14 جون، 2024، 8:51 AM

اسرائیل کی لبنان پر جارحیت، جنوبی لبنان میں عمارت پر حملہ

اسرائیل کی لبنان پر جارحیت، جنوبی لبنان میں عمارت پر حملہ

صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں جارحیت کرتے ہوئے ایک عمارت کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے جنوبی لبنان میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عمارت پر حملہ کیا ہے۔

صہیونی حملے کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

لبنانی ذرائع نے ابھی تک حملے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔

غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے غاصب فورسز کی تنصیبات پر وسیع حملے شروع کررکھے ہیں۔ فریقین وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں۔

حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے فلسطین کے شمال میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سرحدی علاقوں میں مقیم صہیونی آبادکاروں کی کثیر تعداد ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

News ID 1924670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha