4 جون، 2024، 3:42 PM

تل ابیب نے حماس کی جنگ بندی شرائط قبول کر لیں، حماس رہنما کا دعوی

تل ابیب نے حماس کی جنگ بندی شرائط قبول کر لیں، حماس رہنما کا دعوی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کے مذاکرات کی تازہ ترین تفصیلات کا ذکر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے رہنما نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب نے جنگ بندی کے مذاکرات کے لئے حماس کی شرائط کو قبول کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت نے 6 مئی کو حماس کی طرف سے پیش کردہ تجویز میں تبدیلیاں کیں اور حماس کی مستقل جنگ بندی، مکمل انخلا اور پناہ گزینوں کی غیر مشروط واپسی کی شرائط سے اتفاق کیا۔

انہوں نے بیان کیا: تل ابیب صرف مصر، قطر اور امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ضمانتوں سے اتفاق کرتا ہے اور عمر قید کی سزا پانے والے 200 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی اس وقت تک مخالفت کرتا رہتا ہے جب تک ضروری شرائط پوری نہیں کی جاتیں۔

کچھ دیر پہلے تحریک حماس کے ایک رہنما نے المیادین نیوز چینل کو بتایا کہ حماس کل کوئی وفد قاہرہ نہیں بھیجے گی۔ 
انہوں نے واضح کیا کہ حماس دوبارہ صفر سے مذاکرات شروع نہیں کرے گی اور صیہونی حکومت کو سرکاری اور اعلانیہ طور پر حماس کی سابقہ ​​تجویز سے اتفاق کرنا چاہیے۔

حماس کے رہنما اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکی حکام کو چاہئے کہ وہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے صہیونی حکام کو معاہدے کی شرائط تسلیم کرے۔

News ID 1924498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha