3 جون، 2024، 11:00 PM

العربیہ نیوز کی شرارت، رہبر معظم انقلاب کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا

العربیہ نیوز کی شرارت، رہبر معظم انقلاب کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا

سعودی عرب کے العربیہ نیوز سے وابستہ صارف اکاؤنٹ نے انتہائی غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تہران میں رہبر معظم انقلاب کے امام خمینی کی برسی میں کئے گئے خطاب کے ایک حصے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایکس سوشل پلیٹ فارم پر سعودی عرب کے العربیہ نیوز سے منسلک صارف اکاؤنٹ نے آج غیر پیشہ وارانہ عمل کا ثبوت دیتے ہوئے رہبر معظم انقلاب کے امام خمینی کی برسی میں کئے گئے خطاب کے ایک حصے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ 

العربیہ نے دعویٰ کیا کہ "رہبر معظم انقلاب نے اپنی تقریر میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کی۔"

جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے میں رہبر معظم انقلاب کے الفاظ العربیہ کے اس دعوے کے بالکل برعکس ہیں۔

 "فلسطین کے بارے میں امام خمینی کی خواہش کا نتیجہ اور خلاصہ یہ تھا کہ وہ (مسئلہ فلسطین کے بارے میں) سمجھوتے کے مذاکرات پر بھروسہ نہ کریں، اس سے دلی طور پر وابستہ نہ ہوں، امید نہ رکھیں کہ وہ سمجھوتہ مذاکرات کے ذریعے فلسطینیوں کا مسئلہ حل کر سکیں گے اور مسئلہ فلسطین کے کسی منصفانہ نقطے پر پہنچ جائیں گے۔ یہ امام خمینی کے کلام کا خلاصہ تھا۔"

درحقیقت رہبر معظم انقلاب مسئلہ فلسطین کے بارے میں امام خمینی کے نقطہ نظر کے بارے میں بات کر رہے تھے اور موجودہ حالات میں جنگ بندی کی بحث کے بجائے (خود مسئلہ فلسطین) کے بارے میں سمجھوتہ مذاکرات کو مسترد کرنے کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

News ID 1924487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • 14:19 - 2024/06/04
      0 0
      ماشاءاللہ خدا سلامت رکھے آغا خامنہ ائ کو بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام