29 مئی، 2024، 7:25 PM

حزب اللہ کے خوف سے صیہونیوں میں کھلبلی مچ گئی، گھروں کو لوٹنے سے انکار کر دیا

حزب اللہ کے خوف سے صیہونیوں میں کھلبلی مچ گئی، گھروں کو لوٹنے سے انکار کر دیا

صیہونی رجیم کی کابینہ کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے ہزاروں اسرائیلی شمالی مقبوضہ فلسطین میں اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے شمالی مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں اسرائیلی آبادکار اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکتے۔

صہیونی ترجمان نے اپنے شرمناک دعووں کو دہراتے ہوئے کہا: غزہ میں کوئی نسل کشی نہیں ہوئی اور جو بھی امن چاہتا ہے ہم اس کے ساتھ امن کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم نے غزہ میں اپنے دفاع کی جنگ شروع کی ہے اور ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک کہ ہم حماس کو تباہ کرنے اور قیدیوں کی واپسی کے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر لیتے۔"

نیتن یاہو کی کابینہ کے ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حماس کی تباہی کے بعد ہم غزہ کی پٹی کو ہتھیاروں سے پاک سرزمین کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس صہیونی اہلکار کا یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب غاصب رجیم نے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں قتل و غارت گری اور وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
ادھر غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی رجیم کے حملوں میں اب تک شہداء کی تعداد 36 ہزار 171 جب کہ زخمیوں کی تعداد 81 ہزار 420 ہو گئی ہے۔

News ID 1924384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha