29 مئی، 2024، 7:24 PM

اسرائیل انسانیت سے عاری درندہ ہے جو امن کی زبان نہیں سمجھتا! کویت

اسرائیل انسانیت سے عاری درندہ ہے جو امن کی زبان نہیں سمجھتا! کویت

کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونی رجیم کے جنگی جرائم بالخصوص رفح میں عام شہریوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کے مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: ہم صیہونی فوج کی طرف سے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کے خلاف کیے گئے حملے اور بہیمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لئے اقدام کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے: جان بوجھ کر فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانا اور عام شہریوں کا قتل عام اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ صیہونی رجیم کو انسانیت کا کوئی احساس نہیں ہے اور وہ امن کی زبان نہیں سمجھتی۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے نئے وحشیانہ حملوں میں رفح کے بے سہارا فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1924383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha