27 مئی، 2024، 11:57 PM

خلیج فارس تعاون کونسل کی اسرائیل کے وحشیانہ اقدام کی مذمت

خلیج فارس تعاون کونسل کی اسرائیل کے وحشیانہ اقدام کی مذمت

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے رفح شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم رفح میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح اور پوری غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا جاری رہنا واضح جنگی جارحیت ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صہیونی فوج نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کرکے کم از کم 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

News ID 1924349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha