27 مئی، 2024، 6:15 PM

افغان سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ، پاک فوج کے پانچ جوان جانبحق

افغان سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ، پاک فوج کے پانچ جوان جانبحق

پاکستانی فوج نے آگاہ کیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ فوجی جوان جانبحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایک بیان میں تصدیق ہے کہ پیر کے روز افغانستان کی سرحد پر ملک کے شمال مغرب میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ فوجی جانبحق ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے علاوہ گذشتہ روز بھی دو سپاہی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہوگئے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ملک کے شمال مغربی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس آپریشن کے ذریعے 23 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

News ID 1924347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha