27 مئی، 2024، 8:12 AM

ایرانی وزیر داخلہ کا سید حسن نصر اللہ سے اظہار تعزیت

ایرانی وزیر داخلہ کا سید حسن نصر اللہ سے اظہار تعزیت

ایرانی وزیر داخلہ نے حزب اللہ کے سربراہ کو ان کی والدہ کی وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں وحیدی نے کہا ہے کہ صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی وجہ سے ہم غمزدہ تھے اتنے میں آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر نے ہمارے غم میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایمان، تقوی اور جہاد کا نمونہ تھی۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور اس عظیم مصیبت میں آپ کو صبر جمیل عنایت کرے۔

News ID 1924333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha