26 مئی، 2024، 1:44 PM

روسی وزیرخارجہ کا سربراہ ایرانی وزارت خارجہ سے رابطہ، تعاون بڑھانے پر اتفاق

روسی وزیرخارجہ کا سربراہ ایرانی وزارت خارجہ سے رابطہ، تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایرانی وزارت خارجہ کے سربراہ علی باقری نے روسی وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک تعاون کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایرانی وزارت خارجہ کے سربراہ علی باقری سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور صدر رئیسی اور وزیرخارجہ عبداللہیان کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ایرانی وزارت خارجہ کے سربراہ علی باقری نے روسی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی نظام میں عالانہ تبدیلی لانے کے لئے ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر تاکید کی۔

News ID 1924320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha