25 مئی، 2024، 5:01 PM

سفیر تل ابیب واپس نہیں جائے گا، برازیل

سفیر تل ابیب واپس نہیں جائے گا، برازیل

برازیل کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے سفیر تل ابیب واپس نہیں جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اوگلوبو اخبار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ برازیل کے صدر کے خصوصی مشیر سیلسو اموریم نے ایک بیان میں تاکید کی ہے: برازیل کے سفیر تل ابیب واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا: "تل ابیب میں برازیل کے سفیر فیڈریکو مائر کو اس ملک کے صدر لولا دا سلوا کی طرف سے واپس بلانے کے بعد، ہمارے حکام نے تل ابیب میں اپنے سفیر کو واپس بھیجنےکا فیصلہ نہیں کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی حکام نے حالیہ صورت حال کے دوران سفیر اور برازیل کی توہین کی اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے سفیر تل ابیب واپس نہیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ برازیل کے صدر نے حال ہی میں صیہونیوں پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے غزہ کے خلاف صیہونی رجیم کے جرائم کا ہٹلر سے موازنہ کیا تھا۔

ان بیانات کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے برازیل کے صدر کو ’ناپسندیدہ عنصر‘ قرار دیا۔

News ID 1924304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha