14 مئی، 2024، 3:31 PM

بھارتی انتخابات، نریندر مودی آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گے

بھارتی انتخابات، نریندر مودی آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گے

وزیراعظم مودی وارانسی سے تیسری مرتبہ الیکشن لڑنے کے لئے آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج وزیراعظم نریندر مودی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ انہوں نے گذشتہ دو ادوار کی طرح اس مرتبہ بھی وارانسی سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ 2014 اور 2019 میں یہاں سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کے مطابق وزیر اعظم  مودی کی نامزدگی میں تقریباً ایک درجن ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے جن میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو، آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما، راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائے، ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایاب سنگھ سینی، گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت، تریپورہ کے وزیراعلیٰ مانک ساہا، سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی اس سے قبل وارانسی میں چھ کلومیٹر طویل روڈ شو کیا تھا۔ مودی نے روڈ شو کے آغاز سے پہلے مدن موہن مالویہ کے مجسمے پر پھول چڑھائے تھے۔ ان کے ساتھ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

News ID 1923945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha