9 مئی، 2024، 5:52 PM

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے کمانڈ سینٹر پر راکٹ حملہ، ذرائع

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے کمانڈ سینٹر پر راکٹ حملہ، ذرائع

لبنان کی حزب اللہ نے کچھ ہی دیر پہلے صیہونی رجیم کے ایک اور فوجی مرکز کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنانی ذرائع نے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملوں کے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے میزائل حملے میں مقبوضہ کفر شوبا کی بلندیوں میں صیہونی فوجی مرکز سماقہ کو نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقے مغربی الجلیل کے نطوعہ قصبے میں جنگی خطرے کے سائرن کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

دوسری طرف صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ مغربی الجیل کے قصبے نطوعہ میں خطرے کے سائرن بجنے سے پہلے علاقے میں ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی گئی۔

لبنان کی حزب اللہ نے نطوعہ قصبے میں صہیونی دشمن کے نئے قائم کردہ کمانڈ سینٹر کو براہ راست نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

ادھر لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اپنے ایک اور مجاہد "حسین احمد ہمدان" عرف ہادی کی شہادت سے آگاہ کیا ہے جو بیروت کے جنوبی علاقے برج البراجنہ کے رہائشی تھے۔ 

News ID 1923853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha