4 مئی، 2024، 6:37 PM

جنگ بندی مذاکرات میں صیہونی افواج کا انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا آغاز بنیادی شرط ہے، حماس رہنما

جنگ بندی مذاکرات میں صیہونی افواج کا انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا آغاز بنیادی شرط ہے، حماس رہنما

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے مشیر نے اس تحریک کے مطالبات پر تاکید کرتے ہوئے کہا:جنگ بندی مذاکرات میں صیہونی افواج کا انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا آغاز بنیادی شرط ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے مشیر طاہر النونو نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات کے موجودہ عمل پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: کسی بھی معاہدے میں جنگ بندی کا قیام، صیہونی افواج کا انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا آغاز شامل ہونا چاہیے۔

النونو نے کہا: معاہدے کے ضامن ممالک میں ترکی اور روس کا اضافہ ایک اہم اور خوش آئند نکتہ ہے۔

دوسری طرف صیہونی حکام نے دعویٰ کیا: ہم حماس کے بارے میں کسی نرمی سے پہلے کوئی وفد مصر نہیں بھیجنا چاہتے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے بعض میڈیا ذرائع کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے عمل میں مثبت پیش رفت کا دعوی کیا گیا تھا۔ 

News ID 1923747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha