24 اپریل، 2024، 11:09 AM

ایرانی صدر ایک روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

ایرانی صدر ایک روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پاکستان کا اپنا دورہ مکمل کرکے کچھ دیر پہلے اپنے ہم منصب کی سرکاری دعوت پر سری لنکا پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد کچھ دیر پہلے اپنے ہم منصب کی سرکاری دعوت پر سری لنکا پہنچے ہیں جہاں ان کا اس ملک کے سرکاری حکام نے استقبال کیا۔

صدر کی سرکاری استقبالیہ تقریب کولمبو شہر میں اس ملک کے صدارتی محل میں منعقد ہوگی۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتیں ہوں گی ، ساتھ ہی صدر رئیسی دستاویزات پر دستخط کی تقریب اور پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

News ID 1923546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha