21 اپریل، 2024، 8:26 AM

عبداللہیان کی عمان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو؛

خطے میں امن کی بحالی کے لئے صہیونی مظالم کا خاتمہ ضروری ہے

خطے میں امن کی بحالی کے لئے صہیونی مظالم کا خاتمہ ضروری ہے

ایرانی وزیرخارجہ نے عمان کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے میں امن کی بحالی کے لئے صہیونی مظالم کے خاتمے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عمان کے وزیرخارجہ نے ایران کے ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور فلسطین سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

سید بدر بن حمد البوسعیدی نے گفتگو کے دوران خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لئے صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں صہیونی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے عمان کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مشرق وسطی کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو روکنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں کی بحالی کو اولین ترجیح ہونا چاہئے۔

News ID 1923453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha