1 اپریل، 2024، 11:35 PM

وائٹ ہاؤس کا ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے پر ردعمل

وائٹ ہاؤس کا ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے پر  ردعمل

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر اسرائیلی حملے سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کی طرف سے کئے گئے حملے کے بارے میں رپورٹس جمع کررہا ہے اور اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔

امریکی حکومت کے اس عہدیدار نے مذکورہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا۔

ادھر اسکائی نیوز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب نے واشنگٹن کو اس حملے کے بارے میں پیشگی طور پر آگاہ کیا تھا۔

دوسری طرف شام کے ٹی وی چینل نے دمشق کے علاقے المزہ میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت پر صیہونی حکومت کے نئے حملے کی خبر دی۔ دمشق میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے اس دہشت گردانہ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس عمارت پر صیہونی حکومت کے F-35 لڑاکا طیاروں نے چھے میزائل داغے۔ 
 جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر  5 سے 7 کے درمیان لوگ شہید ہوئے ہیں، تاہم درست اعداد و شمار ملبے کو مکمل طور پر ہٹانے کے بعد ہی شائع کئے جائیں گے۔

نیز المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملے میں لبنان اور شام میں قدس فورس کے سینئر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

News ID 1923015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha