26 مارچ، 2024، 9:09 PM

شام، سپاہ پاسداران انقلاب کے فوجی مشیر اسرائیلی حملے میں شہید

شام، سپاہ پاسداران انقلاب کے فوجی مشیر اسرائیلی حملے میں شہید

ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک فوجی مشیر بہروز واحدی گزشتہ رات مشرقی شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک فوجی مشیر بہروز واحدی گزشتہ رات مشرقی شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ 

اسرائیلی قابض فوج نے منگل کی علی الصبح شام کے دیر الزور، المیادین اور البوکامال کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

 شامی حکومت کی سرکاری دعوت پر شام میں موجود ہیں شہید واحدی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامیوں کی مدد کرنے اور اس ملک میں امن، استحکام اور پائیدار سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

News ID 1922866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha