24 مارچ، 2024، 5:46 PM

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ اسرائیلی جرائم کی روک تھام کی ضرورت پر زور

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ اسرائیلی جرائم کی روک تھام کی ضرورت پر زور

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات اور غزہ کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے آج ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات اور غزہ کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو جاری رکھنے اور مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم بالخصوص شفا ہسپتال کے محاصرے، غیر انسانی سلوک اور مریضوں اور طبی عملے کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔ 

فریقین نے اس یسپتال میں پیش آنے والے واقعات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مزید جرائم کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی فوری اور سنجیدہ مداخلت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

News ID 1922812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha