24 مارچ، 2024، 5:47 PM

صہیونی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوحہ مذاکرات ناکام ہوگئے، حماس

صہیونی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوحہ مذاکرات ناکام ہوگئے، حماس

فلسطینی تنظیم کے اعلی رہنما نے کہا کہ صہیونی حکومت کے نامعقول رویے کی وجہ سے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کے نامناسب اور غیر معقول رویے اور مطالبات کی وجہ دوحہ مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوگئے ہیں۔

المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے اعلی رہنما نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ میں مہاجرین کی واپسی کے بارے میں غیر معقول شرائط پیش کررہی ہے جو کہ حماس کو کسی بھی طور پر قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ میں فسلطینی خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو ہی مرحلہ وار واپسی کی اجازت دینا چاہتی ہے جو کسی بھی طور پر معقول نہیں ہے اور حماس ایسی نامعقول شرائط کو قبول نہیں کرسکتی ہے۔

حماس کے رہنما نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی یا فوجی انخلاء کے حوالے سے حماس کی تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا اسی طرح فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے حوالےسے مثبت جواب نہیں ملا۔

News ID 1922801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha