17 مارچ، 2024، 3:50 PM

ایران ایکسپو 2024، تین ہزار غیر ملکی تاجر شرکت کریں گے

ایران ایکسپو 2024، تین ہزار غیر ملکی تاجر شرکت کریں گے

چھٹی بین الاقوامی ایران ایکسپو کا انعقاد تین ہزار غیر ملکی تاجروں کی موجودگی میں 27 اپریل سے یکم مئی تک کیا جائے گا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران چیمبر کے نائب صدر نے کہا: چھٹی بین الاقوامی ایران ایکسپو 2024 ایران میں سب سے زیادہ مقبول بین الاقوامی ایونٹس میں سے ایک ہے، اور یہ کاروباری اداروں، مینوفیکچررز، سپلائرز، کمرشل میڈیا اور مختلف شعبوں اور صنعتوں کے کارکنوں کے لیے اپنی مصنوعات، خدمات، ٹیکنالوجیز پیش کرنے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔

ایران ایکسپو 2024 کی چھٹی بین الاقوامی نمائش B2B تعاون کا بہترین موقع ہے۔ یہ بین الاقوامی نمائش ایران اور اس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کی مختلف صنعتوں کی جدید ترین ٹیکنالوجیز سے واقفیت حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

چھٹی بین الاقوامی ایران ایکسپو 2024، 27 اپریل سے یکم مئی تک تہران کے بین الاقوامی فیئر گراونڈ میں منعقد ہو رہی ہے۔

News ID 1922646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha