15 مارچ، 2024، 6:36 PM

غزہ کے لیے ہر قسم کی امداد بھیجنے کے لیے تیار ہیں، مصری صدر

غزہ کے لیے ہر قسم کی امداد بھیجنے کے لیے تیار ہیں، مصری صدر

مصر کے صدر السیسی نے کہا کہ ان کا ملک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا: رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔

السیسی نے تاکید کی: ہم غزہ کی پٹی میں زیادہ سے زیادہ انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم معصوم شہریوں کے خلاف خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: جنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں 70 فیصد سہولیات اور عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ہم جنگ بندی تک پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے تاکہ غزہ کے لوگوں بالخصوص بے گناہ شہریوں کی حفاظت کی جا سکے۔"

السیسی نے مزید کہا: ہم رفح شہر پر حملے کے خطرے سے خبردار کر رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے وسط اور جنوب میں واقع بے گھر افراد کو اس پٹی کے شمال میں واپس آنے کی اجازت دی جائے۔

قبل ازیں السیسی نے رفح پر صیہونی حکومت کے ممکنہ حملے کے بارے میں کہا: مصر نے اسرائیل کے رفح شہر پر حملہ کرنے کے منصوبے کے خلاف خبردار کیا ہے جس میں دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی آباد ہیں۔

انہوں نے تاکید کی: غزہ کے بعد مغربی کنارے کو بھی تشدد اور مکانات مسمار کرنے کی کارروائیوں کے لیے آباد کاروں کو کھلی چھوٹ دے کر فلسطینیوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی پالیسی کا سامنا ہے۔

السیسی نے مزید واضح کیا: ہم بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی رو سے اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

News ID 1922606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha