مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کا ادلب کے قریب ایک فوجی چوکی پر حملہ کرنے والے "دہشت گرد گروہ" کے ساتھ تصادم ہوا ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس گروپ سے تعلق رکھنے والے تین ڈرونز کو مار گرایا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ادھر سیرین آبزرویٹری فار ہیومن کے مطابق دیر الزور کے دیہی علاقوں میں داعش کے کرائے کے فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں شامی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید جب کہ 16 سے زائد زخمی ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ مسلح تصادم کرائے کے تکفیری دہشت گردوں اور شام کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے درمیان دیر الزور کے جنوبی صحرا کباجیب میں ہوا۔
آپ کا تبصرہ