7 مارچ، 2024، 8:54 PM

غزہ جنگ؛ قسام بریگیڈز کے حملے میں 20 صہیونی فوجی ہلاک

غزہ جنگ؛ قسام بریگیڈز کے حملے میں 20 صہیونی فوجی ہلاک

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے خان یونس شہر میں گھات لگا کر 20 صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ القسام کے مجاہدین نے کل 20 سے زائد اسرائیلی غاصب فوجیوں کو اینٹی پرسنل راکٹوں سے نشانہ بنایا جو کہ موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔

دوسری طرف صیہونی فوج نے گذشتہ شام خان یونس شہر میں اپنے 12 سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

 صیہونی آرمی ریڈیو نے بھی اپنی ایک انکشافی رپورٹ میں 7 اکتوبر سے غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کی بڑی تعداد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

اس رپورٹ میں ہلاک شدگان کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سے صییونی رجیم کے 4 بریگیڈ کمانڈر، 39 بٹالین کمانڈر، 13 کمپنی کمانڈر، 6 کرنل کے عہدے کے افسران، 2 وار ہیڈ کوارٹرز کے افسران اور 7 اعلیٰ عہدے دار فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مارے گئے ہیں۔ جب کہ آزاد ذرائع کے اعدا و شمار کے مطابق  ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے لیکن  اسرائیلی رجیم کی میڈیا سینسر شپ کی وجہ سے ان کی اصل تعداد سامنے نہیں آرہی۔

News ID 1922452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha